عملی اِیمان
خُدا نے ابرہام کو آخری حد تک آزمایا کہ دیکھ سکے کہ ابرہام اَپنے اکلوتے اور پَیارے بیٹے کو قُربان کرتا ہے کہ نہیں جیسا کہ(پَیدایش22: 1-19) سے ظاہر ہوتا ہے کہ خُدا کبھی نہیں چاہتا تھا کہ اِضحاق کو کسی قسم کا نقصان پہنچے بلکہ یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آیا ابر ہام فرمانبردار ہے کہ نہیں اور یہ بھی کہ کیا ابرہام کی فرمانبرداری خُدا کی برکات سے بڑھ کر ہے؟ ایسا نہیں تھا کہ خُدا بے رحمی کے ساتھ ابرہام کے بیٹے کی قُربانی میں دلچسپی رکھتا تھا بلکہ وہ اُس کی اپنے بیٹے کے ساتھ دیکھی مُحبّت اور اَن دیکھے خُدا کے ساتھ مُحبّت کا اِمتحان لینا چاہتاتھا (عِبرانیوں 11: 6)۔اور آخر میں، خُدا نے ایک مُتبادل قُربانی فراہم کی جو ہمارے خُداوند یِسُوع مسیح کی قُربانی کا عکس ہے۔
ہم اَپنی اِیمانی حالت میں کبھی بھی خُود کفیل نہیں ہو سکتے اِس لئےِ اہم بات یہ ہے کہ ہم اَپنی ہر حالت میں خُدا پر بھروسہ کریں، خاص طور پر اَپنی گُناہ کی حالت میں ہمارے نجات دہندہ خُداوند یِسُوع مسیح کی ضرورت اور خُداکے کلام کی فرنبرداری۔
بعض لوگ خُدا کے ساتھ اَپنے تعلُقات کی قدر نہیں کرتے اور نہ ہی اُنہیں خُدا کے خوش یا ناراض ہونے سے کوئی فرق پڑتا ہے اور ایسے بھی ہیں جو اُس کے ساتھ رہنا توچاہتے ہیں لیکن اُس کی فرنبرداری نہیں کرتے (لُوقا 6: 46) لیکن خْدا اْن لوگوں کے قریب آتا ہے جوخُداوند یِسُوع مسیح پر عملی اِیمان رکھتے ہیں۔ (طِطُس 2: 11-14) یہی وہ اِیماندار ہیں جنہیں خُدا اپنے دوست کہتا ہے۔
راستبازی ہمارے لئے خُدکا وہ تحفہ ہے جو ہمیں خُداوند یِسُوع مسیح کی قُربانی پر اِیمان لانے سے حاصل ہوتا ہے۔ ہم کبھی بھی اَپنی راستبازی پر فخر نہیں کر سکتے (اِفِسیوں 2: 8-9) کیونکہ خْدا کی راستبازی ہم سے منسوب کی گئی ہے۔وہ ہمیں اَپنے بیٹے اور بیٹیاں بنا کر اپنی حضُوری کے لائق ٹھہراتا ہے (یُوحنا 1: 12) اِسی طرح جب ہم اُسے قبول کرتے ہیں تو ہم اُس کے لائق ٹھہرتے ہیں (رُومِیوں 3: 21-26)۔ ابرہام نے خُدا کے وعدہ کے حصول کے لئے یہی کچھ کیا (رُومِیوں 4: 20-25)-
شاید اب ہمیں اَپنے اِیمان کا تجزیہ کرنا ہو گا۔کیا ہمارا کاروباری، خاندانی اور کلیسیائی طرزِزندگی نمائشی ہے یا ہم واقعی رُوحانی ہیں؟اگر ایسا ہے تو اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم خُدا کی ہونٹو ں سے تو تعظیم کرتے ہیں لیکن ہمارے دِل اُس سے دور ہیں یا کیا ہمارا اِیمان اِتنا باعمل ہے کہ لوگ ہمارے مسیحی طرزِزِندگی سے خُداوند یِسُوع مسیح کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارے عملی اِیمان کا یہی معیار ہے۔ آئیے خُدا سے ایسے اِیمان کے لئے مدد مانگیں۔
دْعا
© Dr Paul Adams